Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ کوئٹہ: پشاور اور کراچی جانے والی 2 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ

فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا
شائع 10 نومبر 2024 10:32am

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے چلنے والی بولان میل کو 4 روز کے لیے بند کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

آٹھ دس کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھائے خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کا انتظار کرتے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔

بلوچستان

quetta

jaffar express

Railway Station Blast

quettablast

bolan mail