Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ، موٹروے کئی مقامات سے بند، اسکول بس کو حادثہ

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو اسموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال انتہائی خراب ہونے لگی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ علی پور میں اسموگ کے باعث پکنک سے واپسی آنے والی نجی اسکول کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور سمیت 5 طلبا و طالبات زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، چھٹے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کرگئی، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 509 تک جاپہنچی۔

لاہور کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1391، گلبرک ٹو کے علاقے کا 918، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 856 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں سموگ کے باعث تعطیلات، سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کارخ کرلیا

اس کے علاوہ ملتان کا اے کیو آئی 469 اور پشاور کا 457 ریکارڈ کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھو گیا۔

اسموگ کی وجہ سے سانس، گلے اور آنکھ کے امراض میں اضافہ ہوگیا، فضا میں زہریلے ذرات کے باعث شہریوں کو سانس لینے سمیت کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں شہریوں نے گرین لاک ڈاؤن پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں، رات گئے تک کاروبار جاری رہا جبکہ آج تمام بازار مکمل طور پر بند رہیں گے، عام دنوں میں بازار رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے، دھواں چھوڑنے والی 42 بسوں کو بھی بند کردیا گیا، اسموگ سے ملتان اور لاہور سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ترین ہواؤں نے پنجاب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، عوام احتیاط کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث لاہور کے تمام پارکس، کھیل کے میدان، تاریخی مقامات، یادگار، میوزیم میں عوام کے داخلے پر 17 نومبر تک پابندی لگا دی گئی جبکہ ہوٹل اور مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کھولنے کی اجازت ہے۔

امارات کی پاکستان کو اسموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو اسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد دینے کی پیشکش کردی۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذہبی نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی اسموگ پر مایسی کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ نگران حکومت کے دوران ان کی حکومت نے اس حوالے سے پاکستان کی مدد کی تھی، متحدہ عرب امارات نے اس وقت خصوصی طیارے بھجوائے تھے جو کہ کلاؤڈ سیڈینگ کرتے ہیں اور اس سے کچھ علاقوں میں مصنوعی بارش کرائی گئی تھی جس سے برادر ملک کے کچھ شہریوں کو سکون ملا تھا۔

محکمہ موسمیات نے کل ہلکی بارش کی نوید سنا دی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل ہلکی بارش کی نوید سنا دی، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ دھند اور اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں اسموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار اسکول سیل

حکام کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

جلال پور پیروالا میں آج بھی اسموگ اور دھند برقرار ہے، موٹروے جلالپور پیروالہ انٹر چینج سے ٹریفک کے لیے بند ہے، شہریوں کو اتوار کا دن گھروں میں گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

اسموگ کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم، فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید اسموگ کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک محدود رہی جس سے ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔

ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متعدد پروازوں کو ری شیڈول کر دیا گیا، مسقط سے لاہور آنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 733 تین گھنٹے 40 منٹ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 172 چار گھنٹے 15 منٹ اور پی کے 302 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

اس کے علاوہ، جدہ جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 716 اور پی کے 959 بھی 3 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6303 کو دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائن سے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

علی پور میں اسموگ کے باعث نجی اسکول کو حادثہ

پنجاب کے شہر علی پور میں اسموگ کے باعث پکنک سے واپسی آنے والی نجی اسکول کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور سمیت 5 طلبا و طالبات زخمی ہو گئے۔

شہر سلطان کے نجی اسکول کی بس کو علی پور کے ہیڈ پنجند روڈ پر حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول بس بچوں کو بہاولپور سے پکنک کے بعد شہر سلطان لے کر جا رہی تھی، اسموگ کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 20 سالہ مصباح، 12 سالہ سارا صدیقی، 14 سالہ مریم، 8 سالہ زینب، 10 سالہ صباحت اور 58 سالہ محمد علی بس کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

پنجاب میں اسموگ: پارکس، تفریح گاہیں 10 دن کیلئے بند، مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث پنجاب کے 4 ڈویژن میں بچوں کو اسکول کی چھٹیاں دی ہوئی ہیں، ضلع مظفرگڑھ میں شدید اسموگ کے باعث اسکول کھلے ہیں۔

ضلع بھر کے نجی اسکول مالکان نے مال بنانے کے لئے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رکھی ہیں، شدید اسموگ کے باوجود پکنک ٹوور کرائے جا رہے ہیں۔

lahore

air quality index

smog

Lahore smog

air quality index lahore