Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ سے زیادہ کی چوری

مدعی کو شبہ ہے گھریلو ملازمہ نے والد کی مدد سے واردات کی، ایف آئی آر کا متن
شائع 09 نومبر 2024 09:27pm

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی ہے۔ چور ایک مکان سے 57 تولہ سونا اور ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ واردات اس وقت ہوئی جب اہلِ خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شبہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کے نے والد کی معاونت سے یہ واردات کی ہے۔

lahore

Maid

JAUHAR TOWN

THREE CRORES