Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی جلسہ میں گنڈا پور کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل، بڑا الزام عائد

گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہے، وزیر دفاع
شائع 09 نومبر 2024 09:19pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے صوابی میں پی ٹی آئی جلسہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے دونمبری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گنڈاپور پر امید لگائے بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں باہر جانے کا راستہ مل جائے، ایک دو کے علاوہ پی ٹی آئی کی پوری فرنٹ رو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کمپرومائزڈ ہیں، مونچھوں کو تاؤ دیکر سر پر سفید کپڑا بندھنا رنگ بازی ہے۔

واضح رہے کہ امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں اور پنجاب میں گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، یاد رکھو اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں، ’وہ نومبر کے مہینے میں احجاج کی کال دینے والے ہیں‘ اسی مہینے میں عمران خان کال دیں گے، اور وہ کال یہ ہوگی کہ اگر میت گھر نہ آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرائیں گے۔

PMLN

Khawaja Asif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)