Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن میں قاضی فائز پر حملہ، شایان علی سمیت 23 افراد کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرنے کا حکم

تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جا چکا ہے، میڈیا رپورٹس
شائع 09 نومبر 2024 05:46pm

سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شایان علی اور بہن کے کینسر کے علاج کے لیے اجازت لے کر بیرون ملک جانے والی پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔

تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جا چکا ہے۔ اگر مذکورہ افراد پاکستان کی سرزمین پر واپس آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، اور حبہ عبدالمجید جیسے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کی حکومت قاضی فائز عیسیٰ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں سختی سے کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور وہ اپنے شہریوں کی حوالگی کے لیے عالمی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستان

Justice Qazi Faez Isa

Attack on Qazi Faez Isa