Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ پاسپورٹ کی پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں کی تردید

ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 07:21pm

محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔ ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

فیس کی تفصیلات

36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی پانچ سال کے لیے نارمل کیٹگری میں فیس 4500 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ کیٹگری میں یہ 7500 روپے اور فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 12,500 روپے ہے۔

72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں یہ 13,500 روپے اور فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 18,500 روپے ہے۔

گمشدہ پاسپورٹس کی فیس

پہلی دفعہ پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے فیس 9000 روپے ہے۔ دوسری بار گم ہونے پر یہ فیس دو گنا ہو جائے گی، جبکہ تیسری بار گم ہونے کی صورت میں فیس تین گنا ہوگی۔

محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ فیس کے معاملات میں کوئی نئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ ہمیشہ صحیح معلومات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سے قبل میڈی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔

ای پاسپورٹ کی فیس

  • ای پاسپورٹ (36 صفحات) کی 5 سال کی نارمل فیس 3000 روپے اور ارجنٹ فیس 15,000 روپے ہو گی۔
  • ای پاسپورٹ (75 صفحات) کی نارمل فیس 15,500 روپے، جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہو گی۔
  • 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 10 سال کی نارمل فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ فیس 40,500 روپے ہو گی۔
  • 75 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 10 سال کی نارمل فیس 16,500 روپے اور ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہو گی۔

پاکستان

Passport