کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش حملے کی عالمی مذمت، ’ایسی گھناؤنی حرکات تقسیم کا بیج ہوتی ہیں‘
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے خودکش حملے پر دیگر ممالک کی جانب سے بھی مذمتی پیغام جاری کئے گئے ہیں۔
ہفتے کو صبح سویرے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سنگین سکیورٹی خامیوں کا انکشاف
دھماکے کے بعد ایک طرف ملکی قیادت نے مذمتی پیغامات جاری کئے تو دوسری جانب کئی دیگر ممالک نے بھی اس خبیث حرکت کی مذمت کی۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کشمنر نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی گھناؤنی حرکات تقسیم کا بیج ہوتی ہیں۔
روسی سفارتخانے کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سوگوار خاندانوں کےساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے کئی جانیں ضائع ہوئیں، جاں بحق افراد کیلئےدعاگوہیں۔