لاہور: رکشہ ڈرائیور خود کو آگ لگا کر ٹریفک اہلکار سے لپٹ گیا
لاہور میں داتا دربار کے نو پارکنگ زون میں کھڑے رکشہ ڈرائیور نے خود سوزی کی کوشش کی ہے، رکشہ ڈرائیور دانستہ طور پر خود کو آگ لگا کر ٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا۔
ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے متعدد بار رکشوں کو نو پارکنگ زون سے ہٹنے کا کہا، ماسوائے ایک ڈرائیور کے تمام رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے ہٹا لئے۔
بحث کے بعد رکشہ ڈرائیور نے خود کو آگ لگا لی اور ٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
ٹریفک اسسٹنٹ نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو بچا لیا لیکن خود شدید جھلس گیا۔ طبعی امداد کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ اور رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔
لاہور پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگے
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے اس اقدام پر قانونی کارروائی کی جائے گی، پیرمکی کے قریب رکشہ ڈرائیورز کو مناسب پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.