Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے ایک اور نوجوان اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد

دوستوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
شائع 09 نومبر 2024 02:58pm

بھارت میں ایک اور نوجوان کی لاش مردہ حالت میں فلیٹ میں پائی گئی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن اداکار و ماڈل نیتن چوہان کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکار نیتن چوہان رئیلیٹی شو ’داداگیری‘، ایم ٹی وی اسپلٹز ولا اور کرائم پیٹرول جیسے پروگراموں میں کام کر چکے ہیں۔

بھارتی اداکار کی لاش گھر سے برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق، ممبئی پولیس نے اس واقعے کو خودکشی کا کیس قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے، نیتن کی بیوی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں گزشتہ تین سے چار سال سے کوئی کام نہیں مل رہا تھا جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

نیتن چوہان کی موت کی خبر سن کر ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

اداکار کی موت کی افسوسناک خبر ویبھوٹی ٹھاکر نے انسٹاگرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میرے عزیز، سکون میں رہو (RIP)، میں واقعی غمگین ہوں، کاش تم میں تمام مشکلات کا سامنا کرنے کی طاقت ہوتی، کاش تم اپنے جسم کی طرح ذہنی طور پر بھی مضبوط ہوتے۔

Indian Actor

Died