Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’پاکستانی بیٹی‘ ایک مرتبہ پھر وائرل

کیا اس بار رنگین مزاج ٹرمپ اپنی بیٹی کو اپنائیں گے؟
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 04:19pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔

ابتدائی طور پر پاکستانی لڑکی کی مذکورہ ویڈیو 2018 میں سامنے آئی تھی اور انہوں نے لاہور میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں خود کو امریکا بھجوانے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔

مذکورہ لڑکی کی ویڈیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا نام عمارہ جبکہ والدہ کا نام ایوانا بتاتی ہیں۔

اس لڑکی کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے میری پرورش کی ہے۔ میرے والدین کی لڑائی ہونے کے بعد انہوں (ڈونلڈ ٹرمپ) نے علیحدگی اختیار کر لیی تھی۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ اس کے والد یعنی ڈونلڈ ٹرمپ وقتاً فوقتاً ان کی خیر خیریت بھی لیتے رہتے ہیں اور والدہ سے بیٹی واپس کرنے کا مطالبہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ تم میری بیٹی کی دیکھ بھال اچھے سے نہیں کر پارہی ہو۔

لڑکی کے مطابق جب وہ امریکا میں رہتی تھی، تب کرسمس کی تقریب مناتی تھی۔

واضح رہے کہ نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک رنگین مزاج شخص رہے ہیں اور ان پر غیر قانونی جنسی تعلقات کے کئی عدالتی کیسز بھی چل چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی تین شادیوں کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات بھی رہے۔ 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں۔ انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ اہلیہ ایوانا زیلنیکووا سے1977 میں شادی کی۔ ان سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہوئے۔ ان سے ٹرمپ کی 1990 میں طلاق ہو گئی۔

1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی۔ ان سے ایک بیٹی ٹفنی ہے اور یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ ملینیا سے 2005 میں شادی کی اور ان سے ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔

پاکستانی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس وقت امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین جیریمی میک لیلن نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی لڑکی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے جیریمی نے ایک طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا بیٹا ہونے کے ناطے میں یقین نہیں کر سکتا کہ کوئی ایسا جھوٹ بولے گا۔

جیریمی نے ایک فلیش بیک بھی شیئر کیا جب ایک مقامی میڈیا چینل نے ان کی ٹویٹ کو سنجیدگی سے لیا تھا جہاں انہوں نے طنزیہ تبصرہ کیا تھا کہ وہ عمران خان کا بیٹا ہے۔

Donald Trump

Pakistani Daughter