سویڈن کے ذومعنی بورڈ نے پڑھنے والوں کی ہنسی نکلوا دی
عام طور پر سائن بورڈز پر ضروری ہدایات درج ہوتی ہیں جو شہریوں کی مدد اور خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر لگائے جاتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ ایک ایسا عجیب و غریب ’سائن بورڈ‘ دیکھنے میں آیا جس نے پڑھنے والوں کی ہنسی نکلوا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں ایک ذومعنی سائن بورڈ عوامی توجہ کا مرکز بنا جس پر تحریر تھا ’5 Max Fart‘، جس کے انگریزی یا اردو مطلب کو مضحکہ خیز سمجھا جاتا ہے۔
پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے کی غلیظ حرکت پر شہری گرفتار
دراصل سویڈش زبان میں اس ”فارٹ“ کا مطلب Speed (رفتار) ہے۔ اور یہ ایک اسپیڈ لمٹ کا سائن ہے۔
مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگ یہ سمجھے کہ سائن بورڈ پر لکھے ان لفظوں کا مطلب ’ریح خارج‘ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دراصل فارٹ کنٹرول نشان کا مقصد ڈرائیورز کو رفتار کی حد پر عمل کرنے کی یاد دہانی کروانا ہے، تاہم یہ سائن بورڈ سوشل میڈیا پر ایک مذاق بن کر رہ گیا۔
وائرل سائن بورڈ کو 60 لاکھ افراد نے دیکھا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد نے اس پر تبصرے کیے۔
Comments are closed on this story.