Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کا فلسطینی صدر سے رابطہ، غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا؟

یہ 2017 کے بعد امریکا اور فلسطین کے مابین پہلا رابطہ ہے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 09:15am
The two leaders expressed their willingness to work together for peace in Gaza - Aaj News

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی جس میں جس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2017 کے بعد امریکا اور فلسطین کا پہلا رابطہ ہے جہاں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے، اور ٹرمپ کا جاری مسئلہ کو حل کرنے کا ارادہ براہ راست صدر عباس کو پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کے لیے صدر عباس اور دیگر علاقائی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ عزم اسرائیل-فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو بین الاقوامی توجہ کا بڑا مرکز رہا ہے۔

اسرائیلی شہریوں کو نکالنے کے لیے 2 طیارے، ریسکیو ٹیم ہالینڈ بھیجنے کی تیاری

فلسطینی صدر محمودعباس نے نئے منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹ داغ دیئے، ایک اسرائیلی ہلاک

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا۔

Donald Trump

Mehmood Abbas

Gaza War

palestine president

end