Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے، عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

جے یو آئی ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی، ذرائع
شائع 08 نومبر 2024 07:54pm

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا، جے یو آئی ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، رابطے میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

جے یو آئی کے رہنما بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جے یو آئی کے رہنما عمران خان سے رابطے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا 4 نکاتی اتحاد طے پاگیا، مولانا فضل الرحمان نے تحریری ضمانت مانگ لی

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ہی جے یو آئی رہنما بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے کامران مرتضی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان خود عمران خان سے ملاقات نہیں کریں گے، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے ناراض ہیں، پی ٹی آئی موجودہ قیادت سے ناراضگی اور عدم اعتماد کی وجہ سے جے یو آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے، ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا،کامران مر تضی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے گا،مزید جانتے ہیں آج نیوز کے نمائندے وقار سلیم سے

اسلام آباد

imran khan

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamiat ulema e islam

JUIF PTI Meeting