Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں اسموگ کے سبب طالبعلم اور طالبہ ٹرین سے کچلے گئے

ریلوے لائن عبور کر رہے تھے
شائع 08 نومبر 2024 03:22pm

اوکاڑہ میں بےنظیرروڈ سیٹھ کالونی کےقریب ریلوے لائن عبور کرنے والے طالب علم اورطالبہ کومسافرٹرین نے کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ طالبہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ لاش اورزخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں اسموگ کا راج، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

پولیس کے مطابق اسکول سے چھٹی کے بعد طالب علم محمد افضل اورطالبہ اقراءریلوے لائن عبورکررہے تھے کہ سموگ کےباعث طالب علم ٹرین نہ دیکھ سکے اور ٹرین کی زد میں آگئے۔

پاکستان