Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنی ہو گئی

اب 20 ہزار کے بجائے روزانہ 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں
شائع 08 نومبر 2024 03:03pm

نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنی ہو گئی۔ اب 20 ہزار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں۔

10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں ، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی۔

فیکٹ چیک: مفت سولر پینل اسکیم کے نام پر جعلی ویب سائٹ کا انکشاف

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں،جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان