Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں منافع خوروں نے ماسک کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا

اضافہ بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث کیا گیا ہے
شائع 08 نومبر 2024 02:23pm

لاہورمیں بڑھتی سموگ سے ماسک کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیاہے۔

کورونا کے بعد سموگ میں بھی ڈیمانڈ بڑھتے ہی منافع خوروں نے ماسک کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب عام سرجیکل ماسک اور سجاوٹی ماسک کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

پنجاب: اسموگ کی شدت، پارکس، تفریح گاہیں 10دن کےلیے بند

سموگ میں ماسک کی ضرورت بڑھنے پر قیمتوں میں اضافے سے خریدار بھی پریشان ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ ماسک تو مفت ملنے چاہیے لیکن عوام سے اتنے پیسے لیے جارہے ہیں۔

میڈیکل سٹورز پر عام ماسک اب پانچ کی بجائے دس روپے اور کپڑے کے سجاوٹی ماسک سو روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں این نائنٹی فائیو کی قیمت اڑھائی سو کی بجائے 300 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ سجاوٹی ماسک 60 روپے سے 500 روپے میں دستیاب ہیں۔

پاکستان