Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی ’ہائبرڈ ماڈل‘ پر کرانے کی خبروں پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈول ہے
شائع 08 نومبر 2024 11:01am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کردی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگی۔ بائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قبول نہیں اور ایسی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہوئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10 نومبر کو لاہور آئے گا جس میں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا، ممکنہ طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کا بھی کیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی پر کھیلے جائیں گے۔

PCB

BCCI

Indian Cricket Board

Icc Champions Trophy 2025