Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی آئین کی کتابیں خالی، الفاظ غائب ہوگئے

آئین کی کاپیاں بھی کانگریس کی ضمانتوں کی طرح کھوکھلی نکلیں، بی جے پی کی تنقید
شائع 08 نومبر 2024 12:39am

بھارت میں آئین کی کاپیوں کے حوالے سے نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی سے متعلق ایک ایونٹ کے شرکا میں آئین کی کاپیاں تقسیم کیں تو ان میں کئی صفحات بالکل سادہ نکلے۔

یہ واقعہ مہاراشٹر کا ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سادہ صفحات والا آئین تقسیم کر رہی ہے۔

اب سوال یہ اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ آئین کون شائع کرتا ہے۔ ناگپور میں سموِدھان سمان سمیلن میں پرنٹنگ کے نقص والے آئین کے نسخے تقسیم کیے گئے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں آئین کی نقص والی کاپیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ابتدائی صفحات غائب تھے۔

کمنٹس میں لکھا گیا ہے کہ آئین بھی کانگریس کی طرف سے دی جانے والی ضمانتوں کی طرح کورا اور کھوکھلا نکلا۔ نقلی گاندھی کی طرح یہ بھی نقلی۔ عوام اس کی سزا ضرور دیں گے۔

Maharashtra

Nagpur

INDIAN CONSTITUTION

BLANK PAGES

SAMVIDHAN SAMMAAN SAMMELAN