’عدم مداخلت کے بیان پر تو سامنے والوں کو بھی ہنسی آگئی ہوگی‘، فواد چوہدری کی ممتاز زہرہ بلوچ پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی میں پاکستانی مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان کی فنڈ ریزنگ میں جن لوگوں نےکردار اداکیا اس میں ٹاپ پر پاکستانی بزنس مین، آئل ٹائیکونز شامل تھے۔ ان لوگوں نے ٹرمپ کا ساتھ اس لئے دیا کہ وہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق اور عمران خان کی بات کریں گے۔
فواد چوہدری نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے قانونی پوزیشن امریکی کانگریس طے کرچکی ہے، کانگریس کی قرارداد ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق طے کرچکی ہے، بائیڈن نے اس پوزیشن پر عمل نہیں کیا لیکن ٹرمپ سے امید ہے کہ وہ اپنی کانگریس کی اس پوزیشن کو ایفیکٹ دیں گے۔
خواجہ آصف نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اپنے مقامی حلقے کی ڈیمانڈ ہے کہ وہ عمران خان کیلئے بات کریں، ریپبلکنز پر امریکا میں موجود پاکستانی عوام بہت پریشر ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو غلط قیاس آرائیاں قرار دینے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی میں ممتاز زہرہ بلوچ کو دیکھتا ہوں وت مجھے لگتا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کی ترجمان کیلئے کتنی ان فٹ ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ سوکر اٹھ کر آگئی ہیں، عدم مداخلت کے بیان پر تو سامنے والوں کو بھی ہنسی آگئی ہوگی کہ کیا باتیں کر رہی ہے، امریکا نے ہمیشہ ہی پاکستان میں اپنا ایک کردار رکھا ہے۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ سے سودے بازی؟
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے حلقوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں کردار ادا کیا، ریپبلکنز خود یہ کہہ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.