Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا ہاؤس کی بندش سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

سرکاری اہلکاروں کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے ٹی اے ڈی اے کے بل اضافی بننے لگے
شائع 07 نومبر 2024 05:17pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکم سے ایک ماہ سے بند خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں کسی سرکاری اہلکار کو کمرے الاٹ نہیں کیے جا رہے، ہاؤس کی بندش سے اب تک1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

علی امین گنڈا پور نے 4 اکتوبر کے بعد ہاؤس کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا، جس کے باعث سرکاری اہلکار ہوٹلوں میں ٹھہرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے ٹی اے ڈی اے کے بل اضافی بننے لگے۔

خیبرپختونخوا: محکمہ ایکسائز کے سابق آفیسرز 70 سے زائد قمیتی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے

خیبرپختونخوا ہاؤس میں کُل 75 کمرے ہیں اور فی کمرہ کرایہ ساڑھے 5 ہزار روپے ہے، ہاؤس بند ہونے سے یومیہ 4 لاکھ 12 ہزار روپے کا نقصان ہونے لگا ہے۔

اسلام آباد

Ali Amin Gandapur

KP House