Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم اور ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ میں غیر معمولی اضافہ

حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی
شائع 07 نومبر 2024 05:11pm

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے، جس کا وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدالتی الاؤنس میں حالیہ اضافے سے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ججوں کے ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ، اسی طرح ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس بھی 342,431 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔

تاہم نوٹیفکیشن نے ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔

high court judges

House rent

Allowances