Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشتگردی عدالت کا اعظم سواتی کو 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی
شائع 07 نومبر 2024 01:46pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو 7 روزہ ریمانڈ دے دیں۔

عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ٹیکسلا پولیس نے 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کو 2 دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

rawalpindi

ATC

Azam Swati

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)