Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور پولیس لائنز دھماکے کیلئے حوالدار دہشتگردوں کا ساتھی کیسے بنا؟ کہانی سامنے آگئی

ملزم اہلکار نے دھماکے کے دن چھٹی لی اور پھر اپنا تبادلہ بی آر ٹی کروایا، تفتیشی افسران
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2024 01:23pm

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مرکزی ملزم پولیس حوالدار کے دہشت گردوں کا ساتھی بننے کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی۔

پشاور پولیس لائنز خودکش حملے میں گرفتار ملزم پولیس حوالدار عبدالولی نے دوران تفتیش اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ شوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے پوسٹس سے متاثر ہوا۔

ملزم پولیس کانسٹیبل نے تفتیشی ٹیم کو بیان میں کہا کہ فیسبک مسینجر کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ کیا، رابطے کے بعد انہیں افغانستان وزٹ کی دعوت ملی۔

تفتیشی ٹیم ذرائع کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے افغانستان وزٹ کرکے طالبان کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں، شدت پسند کمانڈروں سے ملاقات کے بعد ملزم نے پشاور میں پادری ولیم کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔

پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزمان گرفتار، پورا نیٹورک بے نقاب

دہشتگردوں کا نیٹ ورک ڈھونڈ نکالا، خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، آئی جی خیبرپختونخوا

ملزم نے دوران تفتیش کہا کہ افغانستان میں ملاقات کے دوران انہیں پولیس لائنز دھماکے کا ٹاسک ملا، دھماکے سے تین دن قبل گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو تمام راستے دکھائے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزم اہلکار نے دھماکے کے دن چھٹی لی اور پھر اپنا تبادلہ بی آر ٹی کروایا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اس حرکت پر سخت شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

peshawar blast

Peshawar Police Lines Mosque Attack

Peshawar Police Lines Suicide Attack