Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: لڑکی کو اغوا کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی قائم کی تھی، رپورٹ
شائع 07 نومبر 2024 12:14pm

پشاور کے علاقے چمکنی سے لڑکی کو اغواء کرنے والے خواجہ سرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو خواجہ سراء کے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی قائم کی پھر اس کو شادی کے جھانسے میں پھنسا کر اپنے گھر بلا لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، 22 اکتوبر کو لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پشاورکے تھانے چمکنی میں درج ہوئی تھی۔

پشاور کے نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل

پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سرا اغوا کار سے پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

peshawar

Arrested

Khawaja Sira

kidnapped girl