Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نئے شوہر میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟

وہ " بے بی باجی کی بہوئیں" کا اہم حصہ ہیں
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2024 12:39pm

طوبیٰ انور نے میڈیا میں اپنے کیریئر کا آغاز پروڈکشن میں کام سے کیا۔ لیکن انہیں اصل شہرت عامر لیاقت حسین مرحوم سے شادی کے بعد حاصل ہوئی۔

بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور شادی میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز دوبارہ کیا اوراب وہ کامیابی سے آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں اور کچھ بڑے پروجیکٹ میں کام کررہی ہیں جس میں سے ایک “ بے بی باجی کی بہوئیں“ ہیں۔

بدوبدی کی اصل ادکارہ چاہت فتح علی خان سے ناخوش

طوبی انورایک شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی ترغیبات، کام اور ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔

ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایک مثالی مرد میں کون سی خوبیاں دیکھتی ہیں تو انہوں نے اس کا جواب نہایت سمجھداری اور دانشمندی سے دیا۔

طوبیٰ نے کہا کہ ایک مثالی انسان کی شخصیت ہونی چایئے۔ اسے دانشورانہ گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہئے اوروہ دل کا بھی اچھا ہونا چاہیے یہ وہ خصوصیات ہیں جو وہ ایک مثالی مرد میں دیکھنا پسند کریں گی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات