Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے ہائپر سونک جوہری میزائل کا تجربہ کرلیا

میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
شائع 07 نومبر 2024 09:32am

امریکا کی جانب سے ہائپر سونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے جوہری صلاحیت کے حامل منٹ مین تھری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی ویڈیو جاری کردی۔

انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل منٹ مین تھری کو کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا جبکہ میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد ہے۔

ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

California

USA

Hypersonic Missile

HYPERSONIC MISSILE TEST