Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس افسر کے دفتر میں بچوں سے زیادتی کرنے والا شخص ٹریفک پولیس کا اہلکار نکلا

ملزم ارسلان علاقے میں کھلے عام گھوم رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ خاندان
شائع 06 نومبر 2024 06:03pm

کراچی میں کیماڑی پولیس افسر کے دفتر میں بچوں سے زیادتی کرنے والا شخص ٹریفک پولیس کا اہلکار نکلا، اہلکار ارسلان نے جیکسن ٹریفک پولیس افسر کے دفتر میں دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے سلطان آباد کے رہائشی ہیں، اہلکار ارسلان نے بچوں کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

واقعے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج ہے، لیکن پولیس نے ایف آئی آر میں اہلکار ارسلان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ملزم ارسلان عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان ہمیں اب بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور علاقے میں کھلے عام گھوم رہا ہے۔

karachi

Child Rape

Karachi Police