Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بائیکاٹ کام کرگیا، کوکا کولا کی فروخت میں بربادی کی حد تک کمی

پاکستان میں 22.9 اور ترکیہ میں 12.2 فیصد گراوٹ، شیئرز کی قیمت بھی گرگئی۔
شائع 06 نومبر 2024 05:47pm

پاکستان اور ترکی میں کوکو کولا کی فروخت میں تباہ کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی بائیکٹ کا نتیجہ ہے۔

جولائی تا ستمبر غزہ کی صورتِ حال کے باعث کیے جانے والے بائیکاٹ سے سوفٹ ڈرنک کے اس عالمی برانڈ کو مسلم دنیا میں شدید دھچکا لگا ہے۔

معاشی امور کے معروف تجزیہ کار ادارے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں کوکا کولا کی فروخت میں گزشتہ برس کی اِسی مدت کے تقابل میں 12.2 فیصد اور پاکستان میں 22.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیل سے تعلق کے حامل امریکی برانڈز کو ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے بعض حصوں میں بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ مکڈونلڈز اور کے ایف سی کی فروخت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

عراق، آزربائیجان، قازقستان اور چند دوسرے ممالک میں غیر معمولی طلب کے باعث کوکا کولا اور دیگر امریکی برانڈز کی فروخت معمولی سی بڑھی ہے۔

کوکا کولا کی فروخت میں رونما ہونے والی گراوٹ کے باعث ترکیہ میں کوکا کولا گروپ کے شیئرز کی قیمت بھی گرگئی ہے۔ کئی دن سے ان شیئرز کی ویلیو میں متواتر کمی واقع ہو رہی ہے۔ ترکیہ میں ستمبر میں ختم ہونے والی سہہ ماہی میں کوکا کولا کی خالص آمدنی میں 61 فیصد تک کی گراوٹ آئی ہے۔

coca cola

BYCOTT IN MUSLIM WORLD

DECLINE IN SALES

AMERICAN BRANDS