ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 2731 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ اسی طرح، عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالر کم ہو کر 70.82 ڈالر ہوگئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاؤ جونز انڈیکس 1114 پوائنٹس کے اضافے سے 46495 پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، اور اب وہ دوسری مرتبہ عہدۂ صدارت پر فائز ہوں گے۔
Donald Trump
US Presidential Elections 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.