Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ نے جیت کا سہرا ایلون مسک کے سر سجا دیا

ہمارے درمیان آج کی رات ایک نیا ستارہ موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
شائع 06 نومبر 2024 04:02pm

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ایک نیا ستارہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کی تعریف کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ “ہمارے درمیان آج کی رات ایک نیا ستارہ موجود ہے۔ ایلون نے ایک حیرت انگیز انسان کی حیثیت سے جنم لیا ہے، جنہوں نے دو ہفتے تک فلاڈیلفیا، پنسلوینیا اور دیگر سوئنگ ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔

دنیا کی امیر ترین شخص ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کی صدارتی مہم کے لیے تقریباً 132 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

ٹرمپ کی جیت پر ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ٹرمپ کی جیت ”کرسٹل کلیئر“ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔ a

Donald Trump

US Presidential Elections 2024