نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے کھیلیں گے یا نہیں! بڑی خبر سامنے آگئی
آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
میلبرن میں کھیلے گئے کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے میچ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔
نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پالیا ہے، نسیم شاہ نے ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ساتھ آج مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا تاہم وہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔
پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا سے 2 وکٹوں سے ہار کے بعد قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پلئینگ الیون میں اسپنر عرفات منہاس اور فیصل اکرم کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک فاسٹ بولر کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
دوسری جانب تاریخی طور پر پاکستان کو ایڈیلیڈ میں زیادہ کامیابی نہیں ملی، وہاں کھیلے گئے 8 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرپائی ہے۔ یہ جیت بھی 1996 میں وسیم اکرم کی قیادت میں ملی تھی۔
ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ پر پاکستان نے 12 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔