Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹ کمنز سمیت 5 آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کیخلاف تیسرا میچ کیوں نہیں کھیل رہے، بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا
شائع 06 نومبر 2024 02:07pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت 5 کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

پیٹ کمنز، مچیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبو شین اور اسٹیو اسمتھ تیسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

تیسرے ون ڈے کے لیے زیوئیر بارلیٹ، اسپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان کیخلاف سیریز: آسٹریلیا نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا، اسی لیے وہ پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں لیکن وہ تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے۔

جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔

odi series

Pat Cummins

Pakistan vs Australia

pak vs australia

australia players