Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی مہلت مل گئی

استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی نظریاتی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتیں پیش نہیں ہوئیں
شائع 06 نومبر 2024 01:08pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے 48 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دواران سماعت استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی نظریاتی، ایم ڈبیلو ایم کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکیں۔

سنی اتحاد کونسل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرین ڈیموکریٹک پاکستان، پاک ڈیفنس مومنٹ، بی این پی مینگل، عام آدمی تحریک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں۔

گوشواروں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا ارکان اور سیاسی جماعتوں کو آخری موقع نہ دینے کا فیصلہ

ممبرسندھ نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے خلاف کیا کارروائی کرسکتا ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی، جس پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی استدعا منظور کر لی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

assets

Political Parties

Election Commission of Pakistan (ECP)