Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کیا کہا؟

عمران خان باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل نہ کاٹتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 06 نومبر 2024 12:19pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا ہے، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

خواجہ آصف کے بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل آگیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے عظیم لیڈر کو اپنے لیڈر کے برابر لانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم ہر بربریت کا جواں مردی سے مقابلہ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا دنیا میں صرف نام اور عزت جو شریف خاندان کا نہیں ہے، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

خیبر پختونخوا

imran khan

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor