پاکستان کیخلاف سیریز: آسٹریلیا نے نئے کپتان کا اعلان کردیا
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پاکستان کے خلاف آئندہ 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے آسٹریلیا کے کئی سینئر پلیئرز مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کھیلنے سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔
نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل
آسٹریلیا کیخلاف نسیم شاہ کی تابڑ توڑ بیٹنگ، 2 بلے توڑ ڈالے
سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے کپتان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوش انگلس ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کے لازمی رکن ہیں انہیں آسٹریلیا اے سمیت ڈومیسٹک میں کپتانی کا تجربہ ہے۔
تاہم سینئر پلئیرز کی عدم موجودگی کے باعث تیز گیند باز زاویئر بارٹلیٹ اور اسپینسر جانسن کو وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپ کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔
Comments are closed on this story.