Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی اسموگ کی بڑی وجہ، ایس او پیز مزید سخت

ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹفکیشن جاری کردیا
شائع 06 نومبر 2024 10:29am

ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی لاہور میں اسموگ کی بڑی وجہ بننے لگے، اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایس او پیز مزید سخت کردیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی لاہور میں اسموگ کی بڑی وجہ بننے لگے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے باربی کیو شاپس اور ریسٹورینٹس کے لیے ایس او پیز مزید سخت کردیے۔

اس حوالے سے ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات عمران حامد نے نوٹفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اوپن باربی کیو کے لیے مناسب چمنیوں اور ایگزاسٹ کا استعمال لازم ہوگا۔

ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ باربی کیو پر لگایا گیا ہوڈز میں فلٹرز لگے ہونے چاہیئے، باربی کیو کی جگہ پر دھویں کو کم کرنے کے لیے ویٹ شاورنگ سسٹم لگانا بھی لازم ہوگا،

ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا جو 31 جنوری 2025 تک رہے گا۔

SOPS

lahore

air quality index

smog

Lahore smog

air quality index lahore

bar bq