Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان
شائع 06 نومبر 2024 09:27am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج بھی گرم ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار مضر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 122 پرٹیکلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

کراچی میں رواں برس اکتوبر کی راتیں تاریخ کی گرم ترین، 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بلوچستان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی خنکی برقرار ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7، قلات میں 6، ژوب میں 8 اور زیارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17، تربت اور نوکنڈی میں 18،18، چمن میں 13 جبکہ گوادر میں 21 اور جیوانی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

karachi

karachi weather

Met Office

weather

KARACHI HOT WEATHER

hot and dry weather