Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کی جیت کے امکان پر بٹ کوائن کی قیمت بڑھ گئی

ٹرمپ نے آٹھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی، ایگزٹ پولز
شائع 06 نومبر 2024 08:30am

امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی ایگزٹ پولز میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے برتری کی خبروں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن $75,000 کا ہندسہ عبور کرگئی۔ کریپٹو کرنسی نے آخری مرتبہ 73 ہزار 750 ڈالر کو عبور کیا تھا۔ جو مارکیٹ کی جانب سے مضبوط مثبت ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے آٹھ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ کملا ہیرس نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی اور واشنگٹن ڈی سی میں انتخابی میدان بدستور سخت ہے، حتمی نتائج کا انحصار سات ریاستوں پر ہونے کا امکان ہے۔

علی الصبح بٹ کوائن 75 ہزار 60 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔ جو 7.2 فیصد بڑھ کر 2,576 ڈالر تک پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ کملا ہیرس کے مقابلے میں ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ انتخابات میں ان کی کامیابی سے متعلق پیشگوئیوں سے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ایگزٹ پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 16 ریاستوں میں کامیاب ہیں، ٹرمپ ٹیکساس، کینٹنکی، انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی، میزوری، الاباما، اوکلاہوما، فلوریڈا اور ساوتھ کیرولائنا میں جیت گئے۔

ایگزٹ پول کے مطابق نیویارک، ورمونٹ، میساچوسٹس، میری لینڈ، نیوجرسی اور واشنگٹن ڈی سی میں کمالاہیرس نے میدان مارلیا۔

امریکی صدارتی الیکشن، زیادہ تر ریاستوں میں ووٹنگ ختم، ٹرمپ سولہ ریاستوں میں کامیاب قرار

Donald Trump

Kamala Harris

America

US Presidential Elections 2024

US Presidential Election Results