امریکی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو دوبارہ وائرل
امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، لیکن ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی فحش گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس مد مقابل ہیں اور دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس دوران ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر بھی چلائے جا رہے ہیں۔
انتخابات کی اس گرما گرمی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وائرل ویڈیو نے امریکا کے لاکھوں نئے نوجوان ووٹرز کو حیران کردیا ہے۔
امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2005 کی فحش گفتگو پر مبنی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
نوجوان ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر کے رویے پر اظہار برہمی بھی کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو پہلی بار 2016 کے انتخابات سے قبل وائرل ہوئی تھی اور اس وقت مذکورہ ویڈیو کو مذکورہ اخبار ہی سامنے لایا تھا۔
کیا امریکی انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے؟ ووٹ پلٹنے کی کہانی سامنے آگئی
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے سامنے لائی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی فحش گفتگو پر مبنی مختصر ویڈیو دراصل 2005 کی ہے، جس میں سابق امریکی صدر ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات پر بات کرنے کے دوران انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے سنائی دیتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو گاڑی میں بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ، ٹی وی میزبان اور دوسرے افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے، ویڈیو میں گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن آوازوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات کو سنا جا سکتا ہے۔
امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا، متعدد اداکار کس کے حامی نکلے
کوچ کے اندر بیٹھے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر افراد کی نجی گفتگو ان کے مائکروفونز سے لیک ہوئی۔
گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کوچ میں موجود ایک شخص کو ایک خاتون کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے حوالے سے بتاتے سنائی دیتے ہیں، ساتھ ہی وہ خاتون کی جسامت، اعضا اور خدوخال پر بات کرنے کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔