Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

وکلا صفائی کی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت کی استدعا پر پراسیکیوٹر کی مخالفت
شائع 05 نومبر 2024 03:45pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، وکلا صفائی کی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت کی استدعا پر پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وکیل صفائی سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخوستوں میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بریت درخواستیں تاخیری حربے ہیں، عدالت فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 تاریخیں دے چکی مگرفرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔

rawalpindi

imran khan

bushra bibi

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

new tosha khana case

Tosha Khana Reference 2