Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور کو آئینی بینچ سربراہ بنانے کا ارادہ

اس حوالے سے دعویٰ 26 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر سامنے آیا
شائع 05 نومبر 2024 02:57pm

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک دعویٰ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو نئے آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے دعویٰ 26 اکتوبر کو ایک سوشل میڈیا صارف نے پلیٹ فارم ایکس پر کیا، لکھا بڑی خبر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کر دیا۔

مذکورہ پوسٹ اپ لوڈ ہونے کے تھوڑی دیر بعد وائرل ہوگئی جسے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا، 3 ہزار 400 سے زائد بار ری پوسٹ کیا جبکہ اس پر 15 ہزار سے زائد لائکس ملے۔

اسی طرح کے دعوے یہاں اور یہاں بھی شئیر کیے گیے۔

خبر کی حقیقت کیا نکلی؟

خبر کی حقیقت معلوم کی گئی جس سے تصدیق ہوئی کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور حالیہ آئینی ترامیم بھی انہیں یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ آئینی بینچز کے ججوں کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی ووٹ کے ذریعے ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اور ان نامزد ججوں میں سے سینئر ترین جج سربراہ آئینی بینچز کے ہوں گے، لہٰذا ایسا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس رواں ہفتے طے ہے۔

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

Fact Check

chief justice yahya afridi

chief of bench