Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی حج پالیسی منظور، سرکاری حج کتنے میں ہوگا؟

کابینہ منظوری ملنے کے بعد اب حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کیا جا ئے گا
شائع 05 نومبر 2024 02:35pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

وفاقی کابینہ کی جانب سے آئندہ برس کے لیے منظور کردہ حج پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے جبکہ پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

اسپانسرشپ اسکیم کے تحت گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ 5ہزار فی پرائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار مختص ہوگا جبکہ حج کوٹہ مساوی تقسیم ہوگا۔

کابینہ منظوری ملنے کے بعد اب حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کیا جا ئے گا۔ وزارت مذہبی امور نے درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے انتخاب کیلئے خواہش مند بینکوں کا انتخاب کرلیا۔

آئندہ برس سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا، حج کوٹہ کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

حج پالیسی کے مطابق حج کوٹہ گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فی صد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔

پاکستان

Hajj policy