Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا، متعدد اداکار کس کے حامی نکلے

انتخابی مہم کے دوران مشہور شخصیات نے شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
شائع 05 نومبر 2024 01:48pm
تصویر بشکریہ: ڈیڈ لائن
تصویر بشکریہ: ڈیڈ لائن

امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا جہاں متعدد اداکار و گلوکار کمالا ہیرس کی انتخابی مہم کا حصہ بنے دکھائی دیے۔

ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس کی انتخابی مہم میں شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امریکی ٹیلی وژن اور پروڈیوسر اپرا ونفری کمالا ہیرس کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں، معروف گلوکارہ بیونسے نے بھی کمالا ہیریس کی حمایت کی اور انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا وہ کمالا کو سپورٹ کرکے بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹار روبرٹ ڈی نیرو اور لیونارڈو ڈی کیپریو کمالا ہیرس کے حمایتی نکلے، انتخابی مہم کے دوران دونوں مشہور شخصیات نے شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

اداکارہ و گلوکارہ جینفر لوپیز بھی لاس ویگاس میں کمالا کی مہم کا حصہ بنیں۔ جبکہ اداکارہ کری واشنگٹن ڈیموکریٹک امیدوارکی حمایت میں خاصی سرگرم ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے حمایتی ایلون مسک ہیں جو انکی انتخابی مہم میں اکثر نظر آتے ہیں۔

گلوکار کڈ روک ٹرمپ تو انتخابی ریلی میں پرفارمنس بھی دے چکے ہیں اور گلوکار جیسن ایلڈن بھی ٹرمپ کے سپورٹر کے طور پر سامنے آئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر انڈر ٹیکر بھی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران متحرک ںظر آئے۔

Donald Trump

Kamala Harris

Election Campaign

US Presidential Elections 2024

american showbiz perssonalities