Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت پور میں دو فنکاروں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرلیا گیا

لیاقت پور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے
شائع 05 نومبر 2024 01:44pm

لیاقت پور میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاقت پور میں موضع کوٹلہ نواب کے رہائشی ڈھول بجانے والے دو فنکاروں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے مبینہ طور پراغواء کرلیا گیا۔

مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کا جھانسہ دیکر بیٹے اور اسکے ساتھی کو اغوا کرلیا۔

ورثا کے مطابق محمد اکرم اپنے ساتھی امتیاز احمد کے ہمراہ فنگشن اٹینڈ کرنے کے لیئے روانہ ہوا تو ڈاکوؤں نے بیٹے کے موبائل سے کال کرکے 50 لاکھ روپیہ تاوان طلب کر لیا ہے۔ تھانہ پکالاڑاں پولیس8 روز گزرنے کے باوجود کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

لیاقت پورپولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مجرموں کے خلاف جلد کاروائی ہوگی۔

پاکستان