Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر سے مرنے والی ٹک ٹاکر کے آخری ویڈیو پیغام نے دل دہلا دیے

ٹک ٹاکر جبڑے کے ایک نایاب قسم کے کینسر کا شکار تھی۔
شائع 05 نومبر 2024 12:29pm
تصویر بشکریہ: ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

آسٹریلوی ٹک ٹاکر نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی موت کا اعلان کیا جس سے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح افسردہ ہوگئے۔ انفلوئسنر نے کینسر سے مرنے سے ایک ہفتے قبل آخری ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا بریڈ فورڈ نامی ٹک ٹاکر کا اصل نام ازابیلا بریڈ فورڈ ہے جو 15 اکتوبر کو کینسر سے جنگ کے دوران چل بسی۔ بیلا جبڑے کے ایک نایاب قسم کے کینسر کا شکار تھی۔

بیلا بریڈ فورڈ کے اہل خانہ نے ٹک ٹاکر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں بیلا نے اپنی موت سے متعلق باقاعہ اعلان کیا تھا۔ ویڈیو پیغام میں بیلا کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری ویڈیوز سے آپ کو خوشی ہوگی ٹک ٹاکر نے کہا تھا کہ یاد رکھیں، آپ ہر روز جیتے ہیں، لیکن صرف ایک بار مرتے ہیں، لہٰذا ہر دن کی گنتی جاری رکھیں۔

آسٹریلوی ٹک ٹاکر کا آخر میں کہنا تھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے آپ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مجھے امید ہے کہ آپ نے اچھی زندگی گزاری ہوگی۔ بریڈ فورڈ نے اپنے دل دہلا دینے والے آخری پیغام میں کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

بریڈ فورڈ میں کینسر کی تشخیص سال 2021 میں ہوئی تھی۔

Cancer

TikToker

Died

Bella Bradford