Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سروسز چیفس کی مدت، پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز ہونے والی قانون سازی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
شائع 05 نومبر 2024 12:24pm

سروسز چیفس کی مدت، پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز ہونے والی قانون سازی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اہم بلز پر دستخط کر کے گزشتہ شپ منظوری دی تھی، قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل اور ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کیے تھے۔

ریٹائرمنٹ کی حد ختم، تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کا بل دونوں ایوانوں سے منظور

قائم مقام صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کیے تھے، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام 6 بلز قانون بن گئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کئے تھے، آرمی، نیول اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔

Yousuf Raza Gilani

Practice and Procedure Amendment