Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں
شائع 05 نومبر 2024 01:04pm

خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ اکبر آباد میں اس وقت پیش آیا، جب 2 فریقین راستے کے تنازع پر آمنے سامنے ہوئے۔

مسلح افراد نے دو طرفہ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ عبدالکبیر خان، 50 سالہ افتخار حسین، 38 سالہ رشید خان، 32 سالہ منان، 32 سالہ بلال اور 22 سالہ محمد رحیم شامل ہیں۔

واقعے کے بعد لیویز نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) بٹ خیلہ منتقل کردیا۔

علاقے کو مزید خونریزی سے بچانے کے لیے لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان راستے کا تنازع ایک سال سے چلا آرہا تھا۔

firing

خیبر پختونخوا

Malakand

Land disputes

Land disputes firing