Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں

لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل، واقعے مزید کی تحقیقات جاری
شائع 05 نومبر 2024 10:44am

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی باز ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 شہری مصطفیٰ اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے وانا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جبکہ واقعے مزید کی تحقیقات جاری ہیں۔

firing

South Waziristan