Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پالتو کتے کی شرارت سے ’کچن‘ جل کر راکھ ہوگیا

آگ بھڑکنے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا
شائع 05 نومبر 2024 10:03am
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی

برطانیہ میں پالتو کتے کی شرارت نے پورے کچن کو آگ لگا دی۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق پالتو کتے نے حادثاتی طور پر ٹوسٹر چلا کر کچن میں آگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر کینٹ میں پالتو کتے کے غلطی سے ٹوسٹر آن کرنے سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے گھر میں موجود 12 سالہ لڑکا دھواں نکلنے پر بجے والے الارم سے چوکنا ہوگیا اور کتے کو لے کر گھر سے باہر نکل گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاندان کے گھر میں ایک پالتو بلی بھی تھی جو گھر سے بیہوش ملی جو دو تکیوں کے بیچ میں چھپ گئی تھی، فائر فائٹرز نے بلی کو ہوش میں لانے کے لیے جانوروں کے آکسیجن ماسک کا استعمال کیا۔

آگ بھڑکنے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کے بیان کے مطابق دو فائر انجن کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا۔

ریسکیو اداکاروں نے مذکورہ خاندان کی مدد کی اور انہیں عارضی رہائشگاہ پر منتقل کیا گیا بعدازاں اہلخانہ نے کینٹ فائر اور ریسکیو سروس کا شکریہ ادا کیا اور بیٹے کے فوری ردعمل کی تعریف بھی کی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹے نے دھوئیں کے الارم پر اتنی جلدی ردعمل دیا وہ جانتا تھا کہ اسے گھر سے باہر نکلنا ہے اور وہ پالتو کتے کو بھی باہر نکالنے میں کامیاب رہا۔

برطانوی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس نہیں تھا کہ پالتو کتے کی وجہ اتنا نقصان ہوسکتا ہے لہٰذا ہم لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں۔

fire

Dog

kitchen

toaster