ملک میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق، تعداد 46 ہوگئی
ملک میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچہ چند ماہ کا ہے۔
بچوں کو چھیڑ خانی اور ٹرولنگ سے بچانے کے قوانین ہونے چاہئیں، لاہور ہائیکورٹ
ای او سی کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے پولیو کے 9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ای او سی کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے پولیوکا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یادر رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔